کراچی: لاپتہ سندھی افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

183

سندھ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کراچی میں بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

(دی بلوچستان پوسٹ )

کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے دو روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کردی گئی ہے۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینئر سورٹھ لوہار کی سربراہی میں قائم کردہ احتجاجی کیمپ عید کے روز بھی قائم رہیگی جبکہ آج کیمپ میں لاپتہ ہدایت لوہار کی بہن سسی لوہار، سندھی قلمکار تاج جویو سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سماجی و سیاسی کارکنان نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

واضح رہے سندھی قومپرست حلقے فورسز اور خفیہ اداروں پر الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ ان گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکار ملوث ہیں جبکہ گزشتہ دنوں وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی ڈپٹی کنوینر سندھو امن چانڈیو بھی لاپتہ کردیئے گئے۔

سندھ میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی اعداد و شمار کے مطابق سندھ سے 180 سے زائد قومپرست کارکنان اب تک لاپتہ کیئے جاچکے ہیں۔