چمن: قبائلی رہنماء کے قافلے پر حملہ، 4 افرادزخمی

118

چمن کوئٹہ شاہراہ پر قبائلی رہنماء کے قافلے پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق چمن، کوئٹہ شاہراہ پر قبائلی رہنماء صادق اچکزئی کے قافلے پر مسلح افراد کی جانب سے حملے کے نتیجے میں چارافراد زخمی ہوگئے۔

صادق اچکزئی پر میزئی اڈہ کے مقام پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ لیویز اور فرنٹیئر کور سکواڈ کے ہمراہ کوئٹہ جارہا تھا۔

آزاد ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں صادق اچکزئی کے بھائی اور لیویز اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ آمدورفت کیلئے بند کردی گئی جبکہ زخمیوں میں نورخان، شین گل، صدیق اور ہاشم شامل ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔