چمن اور جھل مگسی میں فائرنگ سے 2 افراد جانبحق و 1 زخمی
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص پولیس اور لیویز کو جرائم کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی شخص کو سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
دریں اثناء جھل مگسی میں گنداوہ کے علاقے گوٹھ لاشار آباد جت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق قتل کی وجوہات پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔