پنجگور نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد دو افراد کو اغواء کرلیا
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح اغواء کاروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوا ۔
علاقائی زرائع کے مطابق گذشتہ شب پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد سے نامعلوم مسلح افراد نے طلال ولد آغا طارق اور آغا عاصم ولد ظفر کو اغواء کر لیا۔
اغواء کاروں کی فائرنگ سے طلال زخمی ہوگئے تھے جسے اغواءکار بونستان کے علاقے مجبور آباد میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ آغا عاصم تاحال اغواء کاروں کی تحویل میں ہے۔
واضح رہے کہ پنجگور ایک جنگ زدہ علاقہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت سیکیورٹی فورسز، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گشتی ٹیمیں ہمیشہ گشت کرتی نظر آتی ہے اور علاقے میں مختلف مقامات پر فورسز کی چوکیاں بھی قائم ہیں۔