ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ،بلوچستان کے 9اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

231

بلوچستان میں گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی جس کے نتیجے میں بلوچستان  کے 9 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، نوشکی، چاغی، سبی، بولان اور قلعہ عبداللہ بھی ان 9 اضلاع میں شامل ہیں جہاں بجلی معطل ہوئی ہے۔

ترجمان کیسکو نے بتایا ہے کہ فالٹ درست کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،کوئٹہ، مستونگ، نوشکی اور چاغی کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

کیسکو ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سبی، بولان اور قلعہ عبد اللہ کو بھی جلدبجلی فراہم کر دی جائے گی۔