واشک: فورسز کا آپریشن، گھر نذر آتش

128

 واشک میں فورسز کی جانب سے آپریشن، گھر نذر آتش

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق واشک کے علاقے راغے میں فورسز کی جانب سے آپریشن، دوران آپریشن گھر گھر تلاشی لی گئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیا، گھر گھر تلاشی بعد فورسز نے حاجی ماسٹر محمد حسین اور ان کے بیٹوں عبدالمنان اور ڈاکٹر عبدالسلام کے گھروں کو نذر آتش کردیا۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ فورسز نے گھروں سے قیمتی اشیاء کو بھی لوٹ لی ہے۔

دوران آپریشن کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔