نوکنڈی سے تعلق رکھنے والا فٹبالر محبوب بلوچ فیفا ریفری مقرر

443

نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محبوب بلوچ فیفا کی جانب سے ریفری مقرر۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ فٹبالر محبوب بلوچ جو اپنے مقامی ٹیم زیبائے بلوچستان فٹبال کلب نوکنڈی کے کپتان اور گول کیپر بھی ہیں اور بلوچستان بھر میں مختلف فٹبال ٹورنامنٹس میں کھیل چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ  فٹبالر محبوب بلوچ بلوچستان یونیورسٹی سے ماسٹرکرچکے ہیں

فٹبال کے کھیل کے قوانین میں انتہائی مہارت رکھنے والا محبوب بلوچ گذشتہ سال پاکستان لیول پر ریفری کورس پاس کرکے نیشنل لیول پر ریفری منتخب ہوچکے ہیں جہاں بلوچستان سے دو ریفری لیے گئے تھے دوسرے ریفری کا تعلق کوئٹہ سے ہے جبکہ محبوب بلوچ کا تعلق بلوچستان علاقے نوکنڈی سے ہے

محبوب بلوچ اپنی محنت لگن کے بعد ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ریفری فیلڈ میں اپنا لوہا منوارہے ہیں اور حالیہ پی پی ایل لیگ میں انہوں نے میچز کھلائے اور اب فیفا کی جانب بھوٹان اور ہانگ کانگ میں میچز کھلائیں گے اور ریفری کورس مکمل کریں گے

 واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پرہابندی لگائی گئی تھی جس کی وجہ سےمحبوب بلوچ باہر نہ جاسکے اب کچھ عرصہ پہلے پابندی ہٹانے بعد محبوب بلوچ فیفا ریفری کورس اسائینمنٹ کے لیے ہانگ کانگ پہنچ گئے۔