نوشکی پولیس کا چھاپہ، کروڑوں روپے مالیت کے منشیات برآمد

316

منشیات ایک گھر میں چھپائے گئے تھے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس کے ایک گھر پر چھاپے کے نتیجے میں ایک کروڈ پچاس لاکھ روپے مالیت کے منشیات برآمد ہوئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق کلی قادرآباد نوشکی گھر سے 27 کلو منشیات برآمد ہوئے، جن میں 10 کلو کرسٹل اور 17 کلو ہیروئن برآمد کیا گیا۔ منشیات گھر میں چھپائی گئیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق ڈکیتی کے ایک کیس میں مذکورہ مشتبہ گھر پر چھاپہ لگایا گیا، گھر کی تلاشی کے دوران 27 کلو منشیات برآمد کر لیا گیا اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔