نوشکی میں بینک ڈکیتی، ڈاکو 50 لاکھ لوٹ کر فرار

269

نوشکی میں بینک ڈکیتی، ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ

دی بلوچستان پوسٹ نوشکی نمائندے کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے نوشکی شہر میں واقع نجی بینک پر حملہ کر کے 50 لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے بینک عملے کو یرغمال بناکر بینک لوٹ لی جبکہ پولیس اہلکار اور بینک کے گارڈ سے اسلحہ چھین لی گئی۔

ذرائع کے طابق پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا مگر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دریں اثناء پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرا کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

واضح رہے نوشکی شہر میں بینک لوٹنے کا اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔