نوشکی،حب: لڑائی و ٹریفک حادثات، 2 افراد جانبحق، 5 زخمی

169

نوشکی اور حب میں لڑائی و ٹریفک حادثات میں 2 افراد جانبحق، 5 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق نوشکی قاضی آباد میں دو گروہوں میں لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبعی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لڑائی کی وجوہات پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔

دریں اثنا حب میں بھوانی کے قریب کار اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور دو زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جانبحق و زخمی ہونیوالے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے بلوچستان میں روزانہ ٹریفک حادثات میں جانی نقصان معمول کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔ ان حادثات کے وجوہات میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے سمیت سڑکوں کی خستہ حالی بھی شامل ہے۔