معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائر انتقال کر گئے

358

معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائر انتقال کر گئے

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائر انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتقال کے وقت ان کی عمر 95 برس تھی۔

بھارتی صحافی کے طور پر شہرت پانے والے کلدیپ نائر 14 اگست 1923ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز ایک اردو اخبار سے کیا تھا۔

 کلدیپ نائر بیمار تھے اور بھارت کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے انتقال کر گئے۔

کلدیپ نائربرطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں،انہیں 1997ء میں بھارتی ایوانِ بالا کے رکن کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔