مستونگ میں مخبر پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ یو بی اے

214

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے ضلع مستونگ کے علاقہ اسپلینجی میں عبدالرزاق ولد فقیرو پہلوان زئی مینگل پر حملہ کیا جس میں وہ بُری طرح زخمی ہوگیا، اس حملے کی زمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہیں۔

ترجمان مرید بلوچ کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کا تعلق پہلے ایک مسلح آزادی پسند تنظیم سے تھا لیکن بعد میں وہ اپنے 3 ساتھیوں سمیت سرینڈر ہوگئے اور بلوچ نسل کشی میں قابض ریاست کے ساتھ شامل ہوگئے۔ ہم واضع کرنا چاہتے ہے جو بھی بلوچ قوم کی مخبری میں ملوث ہوگا ہم اسے معاف نہیں کرینگے چاہے وہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔

ترجمان یو بی اے نے کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی کے حصول تک جاری رہینگے۔