مستونگ: فورسز کے کانوائے پر خودکش حملہ

272

مستونگ خودکش حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی کانوائے نوشکی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ، ببری کے مقام پر خودکش حملہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مزید کاروائی کی جارہی ہے۔