آج صج مستونگ سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقے لاکا سے برآمد ہونے والی لاش لاپتہ ہونے والے لیویز سپاہی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج مستونگ کے علاقے لاکا سے ملنے والی لاش کی شناخت لیویز سپاہی60 سالہ اکبر شاہ ولد عبداللہ شاہ سکنہ درینگڑھ سے ہوئی ہے۔
واضح رہے اکبر شاہ گزشتہ 35 روز سے لاپتہ تھے۔
واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تواتر کے ساتھ مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں، جن میں سے متعدد کی شناخت لاپتہ ہونے والے افراد سے ہوئی ہے، جن کے لیئے ان کے لواحقین احتجاج کرتے رہے ہیں۔