لسبیلہ:کوچ کھائی میں گرنے سے 35 افراد زخمی

277

مسافر کوچ کھائی میں گر نے سے35 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلا کے قریب مسافرکوچ کھائی میں گر گئی

کوچ حادثے میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف مسافر بسوں کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اسپتال میں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔