قلات: بم دھماکہ ایک ہلاک ، متعدد زخمی

141

قلات میں بم کے زوردار دھماکے سے ایک شخص ہلاک ، متعدد افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلات میں زوردار دھماکے سے ایک شخص ہلاک ،متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع قلات کے علاقے نیمرغ میں بم کا زوردار دھماکہ جسکی زد میں آکر ایک شخص ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے ، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق بم دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے ۔

اس واقعے کی مزید تفصیلات آنا ابھی باقی ہے ۔