شہید عظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – بی آر اے

225

شہید عظیم عرف چاکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مشن کو آگے لیجانے کا عہد کرتے ہیں: سرباز بلوچ

 بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہید عظیم عرف چاکر جو گزشتہ کئی مہینوں سے امراض میں مبتلا تھا اُنہیں علاج کے لیے پارٹی کیمپ میں لایا گیا جنہیں مزید بہتر علاج کے لیے دوسرے مقام منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں جسمانی درد نہ سہہ سکے اور شہید ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شہید عظیم عرف چاکر گزشتہ کئی برسوں سے بی آر اے کے پلیٹ فارم سے وابسطہ ہوکر بلوچ تحریک آزادی کےلیے اپنے خدمات کولواہ، آواران اور خوشاپ کے علاقوں میں سرانجام دے رہا تھا۔ وہ انتہائی ایماندار اور مخلص دوستوں میں شمار ہوتا تھا اور جنگی مہارت سے سرشار تھا۔

ہماری تنظیم شہید عظیم عرف چاکر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ان کے مشن کو آگے لے جانے کا عہد کرتا ہے۔