سبی: تحصیل آفس کے مال خانے کے اندر دھماکہ

239

 

دھماکے کے بعد مال خانے میں آگ بھڑک اٹھی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو بلوچستان کے ضلع سبی سے موصول اطلاعات کے مطابق تحصیل آفس کے مال خانے کے اندر دھماکہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے آگر بھڑک اٹھی ہے۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ مال خانہ منہدم ہوگیا جبکہ قریبی گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ کر آگ پر قابو پاچکا ہے، جبکہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو چاروں طرف سے محاصرے میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مال خانے میں رکھا اسلحہ و بارود محفوظ ہے، تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا۔