ریحان بلوچ کو اُنکی بہادری پر سلام پیش کرتا ہوں ۔ ڈاکٹر اللہ نظر

868

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپورٹر کے مطابق معروف بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج دالبندین میں چینی انجنیئرز پر بی ایل اے مجید برگیڈ کے فدائی ریحان بلوچ کو اُنکی بہادری اور جذبہ قربانی پر سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بلوچستان کی استحصال میں مصروف چینیوں پر خودکش حملہ کیا۔

بی ایل ایف سربراہ نے مزید کہا کہ ریحان بلوچ کے والد کمانڈر اسلم بلوچ کو ایسی تربیت دینے پر داد دیتا ہوں

واضح رہے آج بلوچستان کے علاقے دالبندین میں چینی انجینئرز پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرنے کے بعد خودکش حملہ کرنے والے نوجوان ریحان بلوچ کی تصویر اور ویڈیو میڈیا میں جاری کی تھی ۔