ریحان بلوچ نے بلوچ قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا-بختیار خان ڈومکی

845

بلوچستان اسمبلی کے سابق ممبراور سابق صوبائی وزیر جنگلات میر بختیار خان ڈومکی نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے دالبندین میں چینی انجینئرز پر فدائی حملہ کرنے والے ریحان بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریحان بلوچ کی قربانی نے بلوچ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ۔

واضح رہے کہ میر بختیار ڈومکی کی اہلیہ اور بیٹی کو کراچی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا ۔

بختیار ڈومکی آج کل یورپ میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہے۔