دس لاکھ مسلمان قید، چین کے خلاف ايکشن لینے کا مطالبہ

254

امريکی قانون سازوں نے صدرڈونلڈ ٹرمپ پر زور ديا ہے کہ چين کے مغربی علاقے سنکيانگ ميں مسلمان اقليت کے ارکان کو حراستی کيمپوں ميں بند رکھے جانے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

فلوريڈا سے تعلق رکھنے والے سينيٹر مارکو روبيو نے کہا ہے کہ اس سلسلے ميں متعلقہ چينی اہلکاروں کے خلاف پابندياں عائد کی جانی چاہيیں۔

علاوہ ازيں وزير خارجہ مائيک پومپيو کے نام لکھے ايک خط ميں دونوں امريکی سياسی جماعتوں کے سينيٹرز نے اس ضمن ميں سات چينی اہلکاروں کے خلاف پابنديوں کا مطالبہ کيا ہے۔

دوسری جانب چين نے ايسی خبروں کو مسترد کر ديا ہے کہ ايغور نسل کے لگ بھگ ايک ملين مسلمانوں کو محصور رکھا گيا ہے۔