خیبر پختونخواہ : قربانی کی تکرار پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

221

خیبرپختونخوا کے علاقے مردان میں قربانی کے دوران ہونے والی تکرار میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مرادن کے علاقے تورو میں ڈھکی کے مقام پر قربانی کا جانور گھر سے نکالنے کے معاملے پر رشتہ داروں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی۔

تکرار کا سلسلہ بڑھتے ہوئے فائرنگ تک پہنچ گیا اور دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راہگیر سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے۔

دیگر 7 زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک شخص نے راستے میں دم توڑ دیا، جبکہ 2 افراد ہسپتال پہنچ کر چل بسے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی علاج جاری ہے تاہم ان کی حالت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔۔

ڈی پی او مردان نے  ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کیں، جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لیا، اور مزید افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔