خضدار : گریشہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون ہلاک

531

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون ہلاک۔

دی بلوچستان پوسٹ خضدار کے نمائندے کے مطابق گذشتہ رات دو بجے کے قریب نامعلوم افراد نے گریشہ جاورجی میں  داد رحمان ساجدی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ۔

 داد رحمان ساجدی نامی شخص خود محفوظ رہے تاہم فائرنگ کی زد میں آکر اس کی بیوی ہلاک ہوگئی ۔

تاہم ابھی تک اس  حملے کے اصل محرکات معلوم نہ ہوسکے ۔