خضدار میں فورسز قافلے پر حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان نے قبول کرلی

182

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خضدار میں ایف سی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے منگل کے شام آر سی ڈی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب قابض ایف سی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا، حملے سے قافلے میں شامل گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچااور دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہیں ہماری اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی  آزادی تک جاری رہیں گی۔