خضدار میں بارشیں، متعدد علاقوں میں تباہی

453

خضدار کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے سبب تباہی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقوں کودہ اور نال میں بارش سے فصلیں اور سڑکیں تباہ ہوگئیں۔

گزشتہ شب شدید بارش کی وجہ سے کودہ کے علاقے میں پیاز، کپاس، ٹماٹر اور دیگر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ طوفانی ہوائوں کے باعث ٹیوب ویلوں کے سولر پلیٹ اڑ گئے جس کے باعث زمینداروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات اٹھانے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ضلع خضدار کے تحصیل نال میں بارش کے باعث ٹوبڑو کے مقام پر گروک سڑک ٹوٹ گئی۔ جس کے باعث آمدورفت میں مشکلات درپیش ہورہی ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے پل چھوٹے ہونے کی وجہ سے پانی سڑک کو عبور کرتی ہے جس کے باعث گزشتہ رات پانی کا تیز بہاؤ روڈ کو بہا کر لے گئی۔

لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کی فوری بھرائی کرکے عوام کو جانی و مالی نقصان اٹھانے سے بچایا جائے۔