خضدار : زہری سے لاپتہ تین افراد بازیاب

136

خضدار کے علاقے تحصیل زہری سے گذشتہ روز فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے تین افراد بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خضدار کے مطابق 7 اگست کو بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری کے علاقے تراسانی سے فرنٹیئر کور نے مختلف گھروں پر چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔

گرفتار افراد کی شناخت وہاب ولد وڈیرہ رستم تراسانی، حاجی کفایت اللہ ولد عبداللہ اور بشیر احمد ولد خدا بخش سکنہ تراسانی کے نام سے ہوئی تھی۔

واضح مذکورہ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق آج یہ تینوں افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔