خضدار کے تحصیل زہری سے تین افراد کو ایف سی اہلکار اٹھا کر لے گئے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زہری کے علاقے تراسانی میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے گھروں پر چھاپہ مار کر تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
لاپتہ ہونے والے دو افراد کی شناخت وہاب ولد وڈیرہ رستم تراسانی، حاجی کفایت اللہ ولد عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ تیسرے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔