خاران : فورسز کا سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری

271
File Photo

خاران میں فورسز کا سرچ آپریشن ، دوران آپریشن گھر گھر تلاشی کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خاران کے مطابق شہر میں فورسز کا آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری ہے ۔

آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لیا جاتا ہے اورہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی جاتی ہے ۔

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق  کبدانی محلہ، بلوچ آباد، یاسین گز اورائیرپورٹ کے ایریا میں گذشتہ تین دن سے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے ۔

تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔