حب چوکی میں دو مقامات پر پھینکے گئے دستی بم پھٹ نا سکے
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حب چوکی کے دو مرکزی مقامات پر نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم پھٹ نہ سکے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑی صنعتی شہر حب چوکی میں نا معلوم افراد کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم ناکارہ ہونے کی وجہ سے پھٹ نہ سکے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پہلے واقعے میں نامعلوم افراد حب شہر کے وسط میں واقع شیرعلی پٹرول پمپ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم پھنک کر فرار ہوگئے۔
اسی طرح دوسرے واقعے میں شیرعلی پٹرول پمپ سے کچھ ہی فاصلے پر دوست ہوٹل کے قریب ایک اور دستی بم برآمد ہوا ہے جو ناکارہ ہونے کی وجہ سے نہیں پھٹ سکا۔