جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

99

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے جام کمال خان بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے۔

(دی بلوچستان پوسٹ)

بلوچستان اسمبلی کے قائد اعوان کیلئے اجلاس نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی سربرائی میں ہوا، جس میں نئے قائد اعوان کا انتخاب عمل میں آیا۔

وزارت اعلیٰ کے لیے جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف کےمتفقہ امیدوار تھے جبکہ ان کے مدمقابل ایم ایم اے اور بی این پی مینگل کے یونس زہری تھے۔

رائے شماری میں جام کمال خان 39 ووٹ حاصل کرکے قائد ایوان منتخب ہوگئے جب کہ یونس زہری کو 20 ووٹ ملے۔

اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ ثنااللہ زہری نے بھی اپنی رکنیت کا حلف لیا۔ جبکہ جام کمال کل صبح گورنر ہاؤس کوئٹہ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔