ایران سے واپس آنے والے 600 کے قریب زائرین سرحدی علاقے تفتان پاکستان ہاوس میں پھنس کر رہ گئے۔
ذرائع کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین کو سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر تفتان گیٹ میں روکاگیا۔
سیکورٹی کانوائے نہ ہونے کے سبب ان کی کوئٹہ روانگی میں تاخیر ہوئی جس پر زائرین نے احتجاج کرتے ہوئے آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دے دیا مظاہرین نے قومی شاہراہ پردھرنا دے کرسڑک بلاک کردی جسے کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے تفتان بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں جتنے رقم تھے وہ کھانے پینے پر خرچ ہوئے ہیں اور خرچے کے لیے رقم کہاں سے لائے۔
تفتان رسالدار میجر اکبر خان سنجرانی کے کہنے مطابق پاکستان ہاؤس میں600 کے قریب زائرین موجود ہیں سکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کردیا جائے گا زائرین کو سیکورٹی کلیئرنس ملنے کی یقین دہانی کے بعد زائرین نے احتجاج ختم کردیا۔