تربت کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کا آغاز

146
File Photo

شاپک، سامی اور گردونواح کے علاقے فوج کے محاصرے میں ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق تربت کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

شاپک، سامی اور گرد و نواح کے علاقوں میں فورسز کی بڑی تعداد داخل ہوچکی ہے جبکہ ان علاقوں کے خارجی و داخلی راستوں کو علاقہ مکینوں کے لیئے بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے مواصلاتی نظام بند ہونے کی وجہ سے تفصیلات تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔