بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 26 اگست کو تربت بازار میں ہمارے سرمچاروں نے نیشنل بینک کے قریب ایک ہوٹل کے سامنے فوجی گاڑی پر دستی بم پھینکا، جس سے تین اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان بی ایل ایف نے کہاہے کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہے کہ وہ پاکستانی فوج اور دوسری سرکاری تنصیبات سے دور رہیں۔ ان پر شدید حملوں کیلئے بلوچ سرمچار ہمہ وقت تیار ہیں۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر ضلع کیچ کے علاقے سامی کوہ قلات میں تعمیراتی کمپنیوں کی سیکورٹی کیلئے بنائی گئی فوجی کیمپ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان گہرام بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔