تربت: بازار میں دھماکہ، فورسز کی سخت تلاشی

243

بلوچستان کے علاقے تربت میں بازار کے اندر چوک پر دھماکہ،فورسز نے تلاشی شروع کردی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب تربت میں شہید فدا چوک بم کا زور دار دھماکہ ہوا جس کی شدت سے علاقہ گونج اٹھا۔ دھماکے کے فورا بعد ایف سی، پولیس اور لیویز نے شہید فدا چوک کا محاصرہ کر کے سخت تلاشی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق تاحال دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔