تربت، خضدار اور ڈیرہ بگٹی سے 5 لاپتہ افراد بازیاب

151

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گزشتہ کئی عرصے سے لاپتہ 5 افراد بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں تربت، خضدار اور ڈیرہ بگٹی سے گزشتہ کئی عرصے سے لاپتہ ہونے والے پانچ افراد بازیاب ہوگئے۔

تربت کے علاقے شہرک سے 31 جنوری 2018 کو لاپتہ ہونے والا عامر ولی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

خضدارسے آمدہ اطلاعات کے مطابق لاپتہ بشیر احمد بارنزئی بازیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے وڈھ کا رہائشی بشیر احمد گزشتہ تین سالوں سے لاپتہ تھا۔

دریں اثناء ڈیرہ بگٹی سے کئی عرصے سے لاپتہ ہونے والے تین افراد پولیس کے ہاتھوں منظر عام پر آگئے۔

کئی عرصے سے لاپتہ ہونے والے افراد نورک ولد مزار، نواز حسین ولد گل حسن اور جونور خان ولد حاصل مری پولیس کے ذریعے منظر پر آگئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ان افراد کو فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا جنہیں گزشتہ روز پولیس کے حوالے کردیا گیا تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ ان تنظیموں اور لاپتہ افراد کے لواحقین کا موقف ہے کہ ان افراد کو لاپتہ کرنے یا مارکر پھینکنے میں پاکستانی خفیہ ادارے و فورسز ملوث ہیں۔