بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل شام کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں سرمچاروں نے فرنٹیئر کور کے چیک پوسٹ پر راکٹوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کے ایک اہلکار کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح کے حملے سرزمین بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔