بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے جاری کردہ اپنے بیان میں کیچ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں جالگی کے قریب شہزارڈن کے مقام پر پاکستانی فوج کے ایک قافلے پرگھات لگا کر حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس حملے کے ردِ عمل میں پاکستانی فوج نے کڈوک میں ایک آئل ٹینکر و پٹرول پمپ اور عام لوگوں کے دکانوں کو آگ لگادی۔
سرباز بلوچ نے کہا کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔