بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، متاثرہ خاندان سبی پریس کلب پہنچ گیا

215

سبی: حلیمہ بی بی، غلام قادر اور جلیل احمدلاشاری کا سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنس سے خطاب

سبی کے علاقے کلی درمحمد مکرانی کے رہائشی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے افراد مسماۃ حلیمہ بی بی اپنے شوہر غلام قادر اور بیٹے جلیل احمد کے علاوہ اہل خانہ کے ساتھ سبی پریس کلب انصاف لینے کے لیے پہنچ گئیں۔

بیٹی کی بازیابی اور پولیس کے جانبدارانہ رویہ کے خلاف والدین اور اہلخانہ انصاف لینے کے لیے سبی پریس کلب پہنچ گئے، سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، پولیس ہماری بیٹی اور نواسی کو بازیاب کرانے میں ٹال مٹول سے کام کر رہی ہے۔

ہمارئے داماد علی ہانبھی نے دوسری شادی کرنے کی خواہش پر ہماری بیٹی اور دوسالہ نواسے کو مبینہ طور پر اغواء کیا ہے ،خدشہ ہے کہ ہماری بیٹی اور نواسے کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم علی ہانبھی سے پولیس تحقیقات کرنے کی بجائے ہمیں حراساں کررہی ہے۔