بولان سے متصل متعدد علاقوں میں گذشتہ دو روز سے آپریشن جاری ہے
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بولان اور اس سے متصل متعدد علاقوں میں گذشتہ دو روز سے فورسز کا آپریشن جاری ہے ۔
علاقائی زرائع کے مطابق اسپن تنگی، چوکی، زرغون، دلواڑی کے علاقوں کو فورسز نے محاصرے میں لیا ہوا ہے اور گھر گھر تلاشی بھی جاری ہے ۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں طویل عرصے سے فورسز کا آپریشن تسلسل سے جاری ہے ، اور حالیہ آپریشن گذشتہ دو روز سے جاری ہے، جس میں خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ کئی لوگوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔
علاقے میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاریوں کی تصدیق تاحال نہ ہوسکی اور نہ ابھی فورسز کی جانب سے اس آپریشن کے حوالے سے میڈیا میں کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا ہے ۔