بلوچ قوم کو ریحان کی فکر اور سوچ کی پیروی کرنا چاہیے _واحد قمبر

705

بلوچ آزادی پسند رہنماء استاد واحد قمبر بلوچ نے اپنے بیان میں بی ایل اے کے سرمچار ریحان بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریحان بلوچ کی قربانی نے یہ ثابت کردیا کہ بلوچ اپنی سرزمین پر کسی بھی نوآبادیاتی استحصالی منصوبے اور اغیار کی غلامی کو برداشت نہیں کرسکتا اوربلوچ قوم اپنی آزادی کی جد وجہد اور اپنے وسائل کی نوآبادت کے ہاتھوں لوٹ کھسوٹ روکنے کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کوتیار ہے۔

ریحان بلوچ کی قربانی جو کہ بلوچ تاریخ میں ایک عظیم کارنامہ ہے اس حوالے سے بلوچ آزادی پسندلیڈر شپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ریحان بلوچ ایک سیاسی اور گوریلہ لیڈر کا بیٹا تھا جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

آزادی پسند رہنماؤں کو اور بلوچ قوم کو ریحان کے فکر اور سوچ کی پیروی کرنی چاہیے تا کہ بلوچ جدوجہد جدت کی جانب مزید تیزی سے پیش قدمی کریں۔

آخر میں انہوں نے ریحان بلوچ کو اس عظیم کارنامے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریحان بلوچ کی قربانی دنیا کبھی نہیں بھلا سکے گی۔