بلوچستان : کیچ سے تین افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

246

کیچ سے تین افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ ہوشاپ کے مختلف علاقوں سے فورسز نے تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

ہوشاپ دمب میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر کمبر ولد پیر محمد کو لاپتہ کردیا ، جبکہ دوسری جانب فورسز نے ہوشاپ سے تین اونٹ اپنے ساتھ لے گئے  اور جب اونٹوں کا مالک فورسز کے کیمپ اپنے اونٹ لانے کےلئے گیا تو فورسز نے خیر بخش ولد پنڈوک کو بھی گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

اس کے علاوہ ہوشاپ ہی سے فورسز نے سالم ولد الہی بخش کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔