بلوچستان : ڈیرہ بگٹی سے تین سال قبل لاپتہ شخص بازیاب

210

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے لاپتہ ایک شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق تین سال قبل فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

فورسز کی تحویل سے بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت شیر دل بگٹی کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گذشتہ ایک دہائی سے فورسز نے ہزاروں نوجوان ، سفید ریش بزرگ اور خواتین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گذشتہ روز پاکستان کے قومی اسمبلی اجلاس میں بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بھی ہزاروں لاپتہ افراد کی لسٹ اسپیکر کے حوالے کی اور اپنے تقریر میں کہا کہ ہم چند ووٹوں کے گم ہونے پر احتجاج کررہے ہیں  ، لیکن  سوچیں کہ جن کے بچے لاپتہ ہوئیں ہیں وہ کیسے احتجاج کرتے ہیں ۔