بلوچستان : آواران سے دو افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

218
File Photo

آواران سے دو افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران سے فورسز نےدو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت زاکر ولد مراد اور خلیل احمد ولد امین کے نام سے ہوئی جو کہ آواران کے علاقے کولواہ کے رہائشی ہیں  ۔

واضح رہے کہ آواران  بلوچستان کے سب سے زیادہ شورش زدہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں پہ آئے روز فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوتے رہتے ہیں ۔