بالگتر: دوران تقریب آرمی کیمپ پر حملہ

131

بالگتر آرمی کیمپ میں چودہ اگست کی تقریب کے دوران حملہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بالگتر نلی میں فورسز کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب کیمپ میں چودہ اگست کی تقریبات جاری تھیں۔

دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 14 اگست کے تقریبات پر حملے کیے گئے ہیں۔ اسی طرح کے ایک حملے میں آج نوشکی میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوئےہیں۔