امریکی پابندیوں کے خلاف مزاحمت کریں گے -ایران

145

امریکی پابندیوں کے مزاحمت کریں گے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا کہ پابندیاں ہمارے معیشیت کےلئے ایک سخت امتحان ہیں لیکن یہ ہماری معیشت کا اختتامیہ نہیں ۔

 جہانگیری نے کہا کہ تیل اور گیس کے وسائل کے اعتبار سے ایران دنیا میں ‘نمبر ایک‘ ہے جب کہ معدنیات اور دھاتوں کے اعتبار سے بھی وہ دنیا کے دس بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے سے رواں برس مئی میں علیحدگی اختیار کر لی تھی اور ایران کے خلاف پابندیاں کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔