افغان طالبان نے جنگ بندی کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

564

افغان طالبان نے جنگ بندی کی حکومتی پیشکش مسترد کردی
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغان  صدر کی جانب سے طالبان کو 3 ماہ کی مشروط جنگ بندی کی پیش کش کی گئی تھی۔

افغان طالبان نے حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش مسترد کردیا اور جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں صدر اشرف غنی کی جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق افغان سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف لڑائی جاری رہے گی،  بقول طالبان شدت پسندوں کے کہ ہماری جنگ بندی سے امریکی فورسز کو افغانستان میں قیام بڑھانے کا موقع مل جائےگا۔