سبی و پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں 3 افراد لاپتہ

103

سبی اور پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں 2 افراد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق سبی کے علاقے لہڑی سے فورسز نے دوران چھاپہ دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لہڑی کے علاقے گوڑی میں فورسز نے چھاپہ مارکر ڈنّا ولد دودا ڈومکی اور دُرو ولد بچّا ڈومکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا ہے.

دریں اثناء پنجگور سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے 1 شخص کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک سے جُمل ولد دوست محمد سکنہ گچک کرکِ ڈل کو فورسز نے دو دن قبل گرفتاری بعد اپنے ہمراہ لے جاکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہیں جو تاحال لاپتہ ہے۔