خضدار / آواران : مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

197

خضدار اور آواران میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں  3افراد ہلاک ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

مذکورہ شخص کی شناخت پنڈو ولد عبدالرحیم سکنہ جھاؤکے نام ہوئی ہے۔

دریں اثناء خضدار کے علاقے زہری میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے زہری چشمہ میں دو گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد میر احمد سمالانی اور امین جتک ہلاک ہوگئے۔

زہری چشمہ میں فائرنگ کا پرانی قبائلی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔