بلوچستان: ٹریفک حادثات میں 5 افراد جانبحق، 5 زخمی

317

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون و بچوں سمیت 5 افراد جانبحق و 5 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں مستونگ، ماشکیل اور نوشکی میں ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچوں سمیت پانچ افراد جانبحق اور پانچ زخمی۔

مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اور ایک بچہ جانبحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ۔

جانبحق اور زخمی ہونیوالے افراد کو نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کیا گیا جانبحق افراد کا تعلق چمن سے ہیں۔

ماشکیل، بُگ میں پک اپ گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جانبحق ہوگئیں جن میں سے ایک کی شناخت صدیر ولد خداداد ڈگارزئی سکنہ سوتگان کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء نوشکی کے علاقے مل میں گاڑی نے بچے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچے کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ گاڑی ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے۔