ہرنائی، خضدار، حب حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بلوچ لبریشن آرمی

199

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں ہرنائی، خضدار اور حب میں کیئے گئے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ رات ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر راکٹ اور دوسرے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں فرنٹیئر کور کا 1 اہلکار ہلاک و 3 زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گذشتہ رات خضدار کے علاقے زہری، نورگامہ سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر ہمارے تنظیم نے دستی بم سے حملہ کیا۔ جبکہ آج حب چوکی میں قائم پولنگ اسٹیشن پر بھی ہمارے سرمچاروں نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سیکورٹی پر معمور فورسز کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بندوق اور فوج کے زیر سایہ ہونے والے نام نہاد الیکشن جو دراصل ایک سیلکشن ہے، اس کو بلوچ عوام پر زبردستی مسلط کرنے کے خلاف مزاحمتی عمل جاری رکھیں گے۔